ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چندریان3 تاریخ رقم کرنے سے محض ایک دن دور، لینڈنگ سے پہلے اِسرو نے شیئر کی چاند کی کچھ نئی تصویریں

چندریان3 تاریخ رقم کرنے سے محض ایک دن دور، لینڈنگ سے پہلے اِسرو نے شیئر کی چاند کی کچھ نئی تصویریں

Tue, 22 Aug 2023 11:34:25    S.O. News Service

چنئی ، 22/اگست(ایس او نیوز/ایجنسی)ہندوستان کا چاند مشن”چندریان 3“چاند کی سطح پر جلد ہی لینڈ کرنے والا ہے۔ اس کے بعد اِسرو ایک نئی تاریخ رقم کر دے گا۔ اِسرو کے مطابق23اگست کو چندریان3 چاند پر لینڈ کرے گا۔ اس درمیان اِسرو نے چندریان3 کے ذریعہ کھینچی گئی چاند کی کچھ نئی تصویریں جاری کی ہیں۔

اِسرو نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر لکھا ہے کہ چاند کا یہ دور دراز والا علاقہ ہے۔ اسے لینڈر ہزارڈ ڈٹیکشن اور اوائیڈنس کیمرہ (ایل ایچ ڈی اے سی)سے کلک کیا گیا ہے۔ یہ کیمرہ چندریان3 کیلئے محفوظ لینڈنگ والے علاقے کی تلاش کرے گا۔ جہاں کوئی پتھر اور گہرے غار نہیں ہوں گے، اس کی تلاش کی جائے گی۔ اسے ایس اے سیاِسرو کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے۔ ان تصویروں کو 19 اگست 2023 کو کلک کیا گیا ہے۔چندریان3 کی براہ راست اسٹریمنگ آپ اِسرو کی آفیشیل ویب سائٹ isro.gov.in پر دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یوٹیوب پر آپ اِسرو کے آفیشیل چینل”اِسرو آفیشیل“پر دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ اِسرو کے فیس بک پیج پر بھی لائیو اسٹریمنگ دیکھ سکتے ہیں۔ اگر آپ اسے ٹی وی پر دیکھنا چاہتے ہیں تو دوردرشن نیشنل ٹی وی پر شام 5.27 بجے براہ راست نشریہ دیکھ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل روس کا چاند مشن لونا25 چاند کی سطح پر کریش ہو گیا ہے۔ یعنی روس مشن چاند کی دوڑ سے باہر ہو گیا ہے۔ اس سے یہ امکان بڑھ گیا ہے کہ ہندوستان چاند کے جنوبی قطب پر پہنچنے والا پہلا ملک بن جائے گا۔ لونا25 کو ہندوستان سے دو دن قبل یعنی 21 اگست کو چاند پر اترنا تھا۔


Share: